وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ اُن کی رپورٹ اچھی آئے۔
طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ دھرنے کے شرکاء کو مختلف اقسام کے پراٹھے پہنچائے گئے، علامہ راجہ ناصر عباس اس کی تصدیق کرلیں ورنہ ہمارے پاس سارے شواہد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے میں ایسے لوگوں کو بھی پہنچایا گیا جو پارلیمنٹیرینز نہیں تھے جبکہ مسلح افراد کو پارلیمنٹ لاجز تک پہنچایا گیا جہاں فیملیز موجود تھی، اس طرح کے اقدامات سے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا۔











