عمران خان کی آنکھ کے لیزر آپریشن کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کیا جائے گا، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو دوسرا انجکشن 25 فروری کو لگے گا اور اگر لیزر آپریشن کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز‏عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ اڈیالہ جیل کے اندر حکومتی ہدایات کے مطابق مکمل شفافیت کے ساتھ کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر ضروری سہولت موقع پر فراہم کی تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کا سوال پیدا نہ ہو، خصوصی طور پر Slit Lamp، OCT Scan مشین اور مکمل سہولیات سے لیس ہیوی ایمبولینس جیل کے اندر پہنچائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹر عارف اور شفاء اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی نے فزیکل معائنہ کیا جبکہ سینئر ماہرین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر مرزا کانفرنس کال پر موجود رہے اور بیرسٹر گوہر کو بھی تمام پیش رفت سے آگاہ رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں