0

جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی گھرکے 8 افراد جاں بحق

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 8 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں