0

بھارتی ریاست منی پور زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی

منی پور: بھارت کی ریاست منی میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 25 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

بھارت کی نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق منی پور میں بدھ کی شام ریکٹر اسکیل پر 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

این سی ایس نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز بانکورا ضلع کے بشنوپور علاقے میں 25 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

یاد رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں بھی منی پور میں 3.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز منی پور کے کامجونگ علاقے میں 40 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں