0

فرانس میں 150 سے زائد تارکین وطن کو بچا لیا گیا

للی: فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ پہنچنے کی کوشش کرنے والے 150 سے زائد تارکین وطن کو سمندر کی بے رحم موجوں سے بچا لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تارکین وطن دو مختلف کشتیوں میں سوار ہو کر انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں آبنائے ڈوور کے قریب ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

پریمر میری ٹائم اتھارٹی نے بتایا کہ پہلی کشتی ڈنکرک کے قریب گریولائنز کے علاقے سے روانہ ہوئی تھی اور سمندر میں چند گھنٹوں کے سفر کے بعد ہی مدد طلب کر لی گئی تھی، ریسکیو اہلکاروں نے 77 افراد کو بحفاظت کیلس پہنچا دیا ہے۔

دوسری کشتی میں 76 تارکین وطن سوار تھے، جنہیں سمندر کی موجوں سے بچا کر فرانسیسی بندرگار ہولوگن سر میر لایا گیا۔

چینل عبور کرنے کی کوششیں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب برطانیہ میں سیاسی جماعتیں 4 جولائی کو عام انتخابات کے لیے مہم چلا رہی ہیں جس میں امیگریشن ایک اہم مسئلہ ہے۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں 880 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن چھوٹی کشتیوں کے ذریعے چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچے تھے جو اس سال اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

برطانوی ہوم آفس کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 12 ہزار 313 افراد نے غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال اب تک کم از کم 15 تارکین وطن چینل عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک ہو چکے ہیں، جو گزشتہ سال کے دوران ہلاک ہونے والے 12 تارکین وطن سے زیادہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں