خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 9 دہشتگرد جہنم واصل 0

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 9 دہشتگرد جہنم واصل

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، دوران کارروائی 7 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمان اور کمانڈر اشفاق عرف معاویہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لکی مروت میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں