اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں 0

اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

معروف وی جے، ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انہوں نے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ معنی خیز کیپشن بھی تحریر کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ انوشے اشرف کا نکاح ممکنہ طور پر آن لائن ہوا ہے۔پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں انہیں سفید عروسی جوڑے میں نکاح کے دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ انسٹااسٹوریز میں امام ان کا نکاح پڑھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انوشے اشرف نے نکاح کا اعلان کرنے کے بعد اپنے دولہا کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں، ان کا نکاح شہاب رضا مرزا نامی شخص کے ساتھ ہوا ہے۔

شادی کی تصاویر سے زیادہ پوسٹ کا کیپشن توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جس میں انہوں نے شادی میں تاخیر کے سبب ملنے والے طعنوں کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ”لو جی اب کرلی“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں