یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کی مدت ختم ہوگئی، یکم جولائی سے بجٹ میں اعلان کردہ نئے ریلیف پیکج کا اطلاق نہ ہوسکا۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر نئے پیکج کیلئے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی، نئے پیکج کے اطلاق تک موجودہ وزیر اعظم پیکج جاری رکھا جائے گا۔
یوٹیلیٹی حکام کا کہنا ہے وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، گھی، آٹا، چاول، دالوں سمیت 5 بنیادی اشیا پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق بجٹ میں یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیر اعظم اوررمضان پیکج کیلئے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کیلئے 10 ارب روپے جبکہ وزیراعظم ریلیف پیکج کیلئے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مالی سال 24-2023 کیلئے وزیر اعظم پیکج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔