ہری پور میں تیز رفتاری کے باعث مسافر وین گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری بدقسمت وین صوابی میرا سے اسلام آباد ایئر پورٹ جا رہی تھی کہ چہکائی کے مقام پر وین دو سو فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 7 موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شدید طوفان اور بارش کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وین میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سوار تھے، زخمیوں میں متعدد کی حالت غیر ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔