0

بھارتی لیجنڈری اداکارہ سمرتی بسواس چل بسیں

بھارت کی لیجنڈری اداکارہ سمرتی بسواس 100 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا انتقال 3 جولائی کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ناشک شہر میں گھر پر ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hansal Mehta (@hansalmehta)

فلمساز ہنسل مہتا نے اپنے انسٹاگرام پر اداکارہ کے انتقال کی تصدیق کی اور ان کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

لیجنڈری اداکارہ نے 1930 سے 1960 کے دوران کئی ہندی، بنگالی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا۔

ان کی فلموں میں ’نیک دل‘، ’ہمسفر‘، ’ہمدرد’ اور ’باپ رے باپ‘ سمیت کئی شامل ہیں جبکہ انہوں نے دیو آنند، کشور کمار اور بلراج سہانی کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں