0

یشما گل نے بابراعظم کو پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے بابراعظم کو پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ یشما گل نے ایک انٹرویو کے دوران جہاں مختلف موضوعات پر گفتگو کی وہیں انہوں نے اپنی پسندیدہ کرکٹ شخصیت کا نام بھی بتا دیا۔

انٹرویو کےد وران ایک سوال کے جواب میں یشما گل نے کہا کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں کیونکہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، بابر دنیا کے نمبر ون بیٹسمین ہیں جوکہ پاکستان کے لیے قابل فخر بات ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کی کسی کرکٹر سے دوستی ہے ؟ جس پر یشما کا کہنا تھا کہ میری کبھی بھی کسی کرکٹر سے کوئی ملاقات یا بات نہیں ہوئی تو پھر دوستی کیسے ہوسکتی ہے۔

اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کے ساتھ بھی دوستی ہوسکتی ہے، وہ ہمارے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں اور ہمارے ہیرو ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں یشما گل کا کہنا تھا کہ اگر میری بابر اعظم کے ساتھ دوستی ہوجائے گی تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں