واشنگٹن: بھارت کا یوم آزادی، سکھ برادری کا مظاہرہ 0

واشنگٹن: بھارت کا یوم آزادی، سکھ برادری کا مظاہرہ

واشنگٹن: بھارت کے یوم آزادی پر بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کے یوم آزادی پر سکھ برادری نے بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سکھ مظاہرین نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے خالصتان کے پرچم اٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔

سکھ مظاہرین نے مودی مردہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت نے سکھوں سمیت اقلیتوں پر ظلم ڈھائے ہیں۔ سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں پر مودی حکومت زمین تنگ کر رہی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ مودی حکومت سے خالصتان لے کر رہیں گے۔ مودی حکومت کینیڈا اور امریکہ میں سکھوں کے قتل میں ملوث ہے۔

سکھ مظاہرین نے بھارتی سفارتخانے کے باہر بھارتی ترنگا بھی نذر آتش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں