بھارت : طوفانی بارشوں سے 10 افراد ہلاک 0

بھارت : طوفانی بارشوں سے 10 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست تریپورہ میں طوفانی بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 سے تجاوز کرگئی جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تریپورہ کے 8 اضلاع میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ بارش نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی اور پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ، بارشوں سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے اور ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے۔ اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 سے زائد ہوچکی ہے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

34 ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپس میں پناہ لینا پڑی جہاں پینے کے پانی اور دواؤں کی کمی کا سامنا ہے۔ متعدد افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بارشون اور سیلاب کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ ٹرانسپورٹ بند اور ریلوے سروس معطل ہیں۔ کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں