صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی آئندہ ماہ لندن روانگی متوقع 0

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی آئندہ ماہ لندن روانگی متوقع

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی آئندہ ماہ لندن روانگی متوقع ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 11 ستمبر کو بیگم کلثوم نواز کی برسی کے بعد لندن کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں۔

نواز شریف کو لندن میں اپنے معالجین سے طبی معائنہ کرانا ہے جس کے بعد اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ نواز شریف کا دو سے تین ہفتے تک لندن میں قیام کا امکان ہے جبکہ لندن روانگی سیاسی حالات سے مشروط ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ سال 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچے تھے جبکہ اس سے قبل نواز شریف 4 سالوں سے لندن میں علاج معالجے کے لیے قیام پذیر تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں