پیٹ درد کا علاج

ادرک سے پیٹ درد کا علاج

پیٹ درد یا معدے میں درد ہونا ایک عام سی بیماری ہے، لیکن کچن میں موجود ادرک ایک ایسی چیز ہے، جس سے پیٹ درد کا علاج، سستا بھی ہوتا ہے، آسان بھی اور فوری اثر بھی ہوتا ہے.
پیٹ کی خرابی یا درد ایک عام مسئلہ ہے جو ہر دوسرے شخص کو متاثر کرتا ہے اور اگر یہ درد سوجن یا سوزش میں بدل جائے تو یہ بہت تکلیف کا باعث بنتا ہے۔
اس بیماری کی عام علامات میں متلی، بدہضمی، قے، پیٹ پھولنا (گیس)، اسہال یا قبض شامل ہیں۔
پیٹ درد کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن زیادہ تر وجوہات مریض کے لیے خطرناک نہیں ہوتی اس لیے مریض کو جلد ہی درد سے نجات مل جاتی ہے۔
ان وجوہات کی بنیاد پر گھر پر بدہضمی کا بھی علاج کیا جاتا ہے۔
اگر کسی کو بدہضمی کا سامنا ہے تو باورچی خانے میں درج ذیل غذائیں فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔
اس کے استعمال سے آپ درد میں بہتری اور صحت کی فوری بحالی محسوس کریں گے۔
ادرک سے پیٹ درد کا علاج
قدیم زمانے سے معلوم ہے کہ نظام ہاضمہ اور معدے کی بیماریوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ادرک کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔
جدید دور میں بھی ادرک پر ہونے والی کئی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ادرک معدے یا پیٹ کے درد کی بعض اقسام میں مؤثر ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق کچا، پکا ہوا اور ابلا ہوا ادرک ہر حالت میں موثر ہے۔
ادرک چبانا یا سپلیمنٹ کے طور پر کھانا مریض کے لیے آسان ثابت ہوتا ہے.
یہی نہیں بہت سے لوگ چائے میں ادرک شامل کرنے کو بھی ترجیح دیتے ہیں اس لیے تھوڑا سا ادرک لے کر چائے میں ڈال کر استعمال کریں تاکہ پیٹ کے درد سے نجات مل سکے۔
ادرک کا ایک ٹکڑا پیس کر آدھا کپ ابلے ہوئے پانی میں ملا کر ٹھنڈا کریں، پھر تھوڑا سا شہد ملا کر پی لیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں