قومی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

اسلام آباد: انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
اسکواڈ کے اعلان کے بعد ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی تجویز پر منتخب کھلاڑیوں کو چیمپئنز ون ڈے کپ کے پلے آف سے دستبردار کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں سیریز سے قبل کچھ آرام مل سکے۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان
اسکواڈ پیر 30 ستمبر کو ملتان میں جمع ہو گا جہاں تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں نگے۔
اسکواڈ میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔
15 ٹیسٹ میچوں میں 47 وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ لی ہے جو انجرڈ ہیں۔
انگلینڈ کا یہ دورہ ان حالات میں ہورہا ہے، جب پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے ہاتھوں لگنے والے زخم چاٹ رہی ہے.
پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑے گا شاید ہی کسی نے ایسا سوچا ہو ،لیکن انہونی اب حقیقت کا روپ دھار چکی.
اس پر ہر پاکستانی کو بے حد افسوس اور تشویش ہے، پاکستان نے 1952 میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا،72 سال میں سب سے بدترین شکست یہی قرار دی جا سکتی ہے.
اس میں اہم کردار بولنگ لائن کی ناکامی کا رہا، ایک زمانے میں ہمارے پاس وسیم اکرم،وقار یونس اور شعیب اختر جیسے فاسٹ بولرز ہوا کرتے تھے اب اس شعبے میں ہم بہت پیچھے چلے گئے ہیں، گوکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ اچھے بولرز ہیں لیکن فٹنس مسائل کی وجہ سے ان کی اسپیڈ کم ہو چکی۔
دیکھیں انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کیا کارنامہ سرانجام دیتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں