عمر بڑھانے والی عادات اپنا کر آپ طویل عمر کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی گزارنے کے راز سے بھی آشنا ہو سکتے ہیں۔
اسی سلسلے میں ماہرین نے طویل عمر کے لیے مدد دینے والی 8 عادات کے بارے میں آگاہ کیا ہے، وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
باقاعدگی سے ورزش
باقاعدگی سے ورزش کرنے سے وزن کو قابو میں رکھ سکتے ہیں، دل کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، خون کی گردش کو بہتر کیا جا سکتا ہے اور بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی پیچیدہ بیماریوں کا خطرہ کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔
ایک ہفتے میں کم از کم 150 منٹ ورزش کریں یا پھر 75 منٹ سخت ورزش کرنے کی عادت کو اپنایا جائے۔
صحت مند خوراک
پھلوں، سبزیوں، پروٹین اور صحت مند فیٹس پر مشتمل خوارک غذائیت، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے جس سے مجموعی طور پر صحت اور طویل عمری جیسے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
پکے پکائے کھانے، سوفٹ ڈرنکس اور زیادہ نمک والی چیزیں کھانا بالکل کم سے کم کر دیں۔
نیند پوری کریں
نیند کا پورا ہونا جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے ضروری ہے۔ ہر روز رات کو 7 سے 9 گھنٹے تک سونے سے جسم کو دوبارہ سے طاقت مل جاتی ہے۔ رات سونے سے پہلے کیفین لینا اور سکرین ٹائم کم سے کم کر دیں۔
دباو کو قابو میں رکھیں
پیچیدہ دباو سے جسمانی اور ذہنی صحت متاثر ہو سکتی ہے جبکہ طویل عمری پر بھی مضر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہوترا ہے۔ دباو¿ کو قابو میں رکھنے کے لیے یوگا، تنفس اور مراقبے کی مشقیں کرنے کے ساتھ ساتھ کھلے ماحول میں وقت گزاریں۔
مضبوط سماجی تعلق بنائیں
مضبوطی سماجی تعلقات اور کسی کے قریب ہونے کا احساس ذہنی صحت اور طویل عمری کے لیے نہایت مفید ہے۔ اپنی فیملی، دوستوں اور اردگرد کے لوگوں سے باقاعدگی سے ملتے رہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے رہیں۔
تمباکو کا استعمال نہ کریں
سگریٹ نوشی دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی ایک بڑی وجہ ثابت ہو رہی ہے اور اس سے کئی جسمانی بیماریاں ہوتی ہیں جن میں کینسر، دل کی بیماریاں اور سانس کی بیماریاں بھی شامل ہیں۔ طویل عمری کے لیے سگریٹ نوشی کا استعمال ترک کر دیا جائے تو یہ بھی عمر بڑھانے والی عادات ہو گی.
باقاعدگی سے اپنی سکریننگ کروائیں
باقاعدگی سے اپنی سکریننگ اور چیک اپ کروانے سے صحت کو لاحق عارضوں کی تشخیص جلد ممکن ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے علاج بہتر انداز میں ہو سکتا ہے۔
وزن قابو میں رکھیں
موٹاپا کئی پیچیدہ بیماریوں کی بڑی وجہ ہے اور عمر کو کم کرنے والی چیز بھی ہے۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے اور صحت مند خوراک کھانے سے وزن کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔