اداکار گووندا حادثے کے وقت گھر میں اکیلے تھے، بالی ووڈ اسٹار گولی چلنے سے زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی پورٹس کے مطابق اداکار گووندا اپنی رہائش گاہ پر گولی لگنے کے وقت اکیلے تھے۔ گووندا اپنے ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے زخمی ہوئے۔ اداکار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
ہسپتال سے جاری پیغام میں گووندا کا کہنا تھا کہ اپنے مداحوں کی دعاو¿ں اور نیک تمناو¿ں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پرستاروں، والدین اور گورو کی دعاو¿ں نے مجھے بچا لیا ہے۔
مجھے گولی لگی تھی لیکن اب اسے نکال لیا گیا ہے۔ میں ڈاکٹروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اداکار گووندا کو گولی لگنے کا واقعہ منگل کی صبح پونے 5 بجے پیش آیا۔ گووندا کے منیجر ششی سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ کولکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ائیر پورٹ پہنچ چکا تھا اور گووندا نکل رہے تھے جب ان سے غلطی سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔
ششی سنہا کے مطابق ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گر گیا اور غلطی سے فائر ہو گیا۔ گووندا جی کو صرف ایک ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کا زخم خطرناک نہیں ہے۔ ہسپتال میں ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد گووندا کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی ہے۔
اداکار گووندا 90 کی دہائی میں کامیڈی ہیرو کے طور پر بےحد مقبول تھے۔ گووندا کی مقبول فلموں میں آنکھیں (1993)، راجا بابو (1994)، ق±لی نمبر 1 (1995)، دیوانہ مستانہ (1997)، د±لہے راجہ (1998)، بڑے میاں چھوٹے میاں (1998)، اناڑی نمبر 1 (1999) اور جوڑی نمبر 1 (2001) شامل ہیں۔