عمر بڑھانے والی عادات

عمر بڑھانے والی عادات، انہیں اپنائیں اور اپنی عمر میں اضافہ کریں

عمر بڑھانے والی عادات کی فہرست کافی لمبی ہے، یہاں 8عادات سے آگاہی دیں گے جنہیں اپنا کر طویل اور صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے۔
اسی سلسلے میں طویل عمر کے لیے مدد دینے والی 8 عادات کیا ہیں، آئیے جانتے ہیں۔
باقاعدگی سے ورزش
باقاعدگی سے ورزش کرنے سے وزن کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے، دل کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، خون کی گردش کو بہتر کیا جا سکتا ہے اور بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی پیچیدہ بیماریوں کا خطرہ کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔
اس کے لئے ایک ہفتے میں کم از کم 150 منٹ ورزش کریں یا پھر 75 منٹ سخت ورزش کرنے کی عادت کو اپنائیں۔
صحت مند خوراک
پھلوں، سبزیوں، پروٹین اور صحت مند فیٹس پر مشتمل خوارک غذائیت، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر فراہم کرتی ہے جس سے مجموعی طور پر صحت اور طویل عمری جیسے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
پکے پکائے کھانے، سوفٹ ڈرنکس اور زیادہ نمک والی چیزیں کھانا بالکل کم سے کم کر دیں۔
نیند پوری کریں
نیند کا پورا ہونا جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نہایت اہم ہے۔ ہر روز رات کو 7 سے 9 گھنٹے تک سونے سے جسم کو آرام، سکون اور دوبارہ سے طاقت مل جاتی ہے۔ رات سونے سے پہلے کیفین لینا اور سکرین ٹائم کم سے کم کر دیں۔
دبائو کو قابو میں رکھیں
پیچیدہ دبائو سے جسمانی اور ذہنی صحت متاثر ہو سکتی ہے جبکہ طویل عمری پر بھی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دبائو کو قابو میں رکھنے کے لیے یوگا، تنفس اور مراقبے کی مشقیں کریں اور کھلے ماحول میں زیادہ وقت گزاریں۔
مضبوط سماجی تعلق بنائیں
مضبوطی سماجی تعلقات بھی عمر بڑھانے والی عادات میں شامل ہیں، کسی کے قریب ہونے کا احساس ذہنی صحت اور طویل عمری کے لیے نہایت مفید ہے۔ اپنی فیملی، دوستوں اور اردگرد کے لوگوں سے باقاعدگی سے ملتے رہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے رہیں۔
تمباکو کا استعمال نہ کریں
سگریٹ نوشی دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی ایک بڑی وجہ ہے اور اس سے کئی جسمانی بیماریاں ہو جاتی ہیں جن میں کینسر، دل کی بیماریاں اور سانس کی بیماریاں بھی شامل ہیں۔ اس لیے طویل عمری کے لیے سگریٹ نوشی کا استعمال ترک کر دیں۔
باقاعدگی سے اپنی سکریننگ کروائیں
باقاعدگی سے اپنی سکریننگ اور چیک اپ کروانے سے صحت کو لاحق عارضوں کی تشخیص جلد ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے علاج بہتر انداز میں ممکن ہو سکتا ہے۔
وزن قابو میں رکھیں
موٹاپا کئی پیچیدہ بیماریوں کی بڑی وجہ ہے اور عمر کو کم کرنے والی چیز بھی ہے۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے اور صحت مند خوراک کھانے سے وزن کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں