اسلام آباد: حبا بخاری حاملہ تصاویر: فوٹ شوٹ پر میرا سیٹھی کی حمایت
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و مصنفہ میرا سیٹھی ساتھی فنکارہ حبا بخاری کی حمایت میں سامنے آ گئیں، جنہوں نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حبا بخاری کی حمایت میں انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔
حبا بخاری حاملہ تصاویر:
واضح رہے کہ حال ہی میں برطانیہ میں ہونے والے ایوارڈ شو میں اداکارہ حبا بخاری امید سے ہونے کے سبب خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے متعدد مواقع پر متوقع بچے کی پیدائش سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی، تاہم بعد میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے ناصرف اس بات کا اعتراف کیا بلکہ اس خبر کو خفیہ رکھنے کی وجہ بھی بتائی۔
بعد ازاں ایوارڈ شو کے لیے حبا کو نامناسب لباس کے انتخاب پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
اس حوالے سے میرا سیٹھی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ایک اسکرین شارٹ شیئر کیا ہے جس میں حبا بخاری پر تنقید کی گئی تھی۔
مصنفہ نے وائرل پوسٹ پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے ساتھی فنکارہ کی حمایت میں لکھا ہے کہ حاملہ ہونے، پُرکشش نظر آنے اور کام کرنے میں کیسی بے غیرتی؟
انہوں نے لکھا ہے کہ حبا بخاری کا جسم، خوبصورت سبز لباس ان کی اپنی مرضی ہے۔
میرا سیٹھی نے حبا بخاری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان تمام خواتین کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے جو ایسی حالت میں بھی ہنستے مسکراتے ہوئے اپنے کام اور فرائض کی ادائیگی کو ترجیح دیتی ہیں۔
انہوں نے تنقید کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حمل کے ساتھ کام کرنا اور اس دوران بے بی بمپ کا نظر آنا کہیں سے بھی بے غیرتی نہیں ہے۔