سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کے 6 اہم دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بی ایل اے کے 6 اہم دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی طرف سے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں بی ایل اے کے ٹھکانوں پر انٹیلیجنس بنیادوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا گیا۔

بی ایل اے کے اندرونی مصدقہ ذرائع کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں بی ایل کے 6 اہم دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جن میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کی ہلاکت فورسز کی بڑی کامیابی ہے اور ان دہشت گردوں کی ہلاکت بی ایل اے کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو گا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابی واضح کرتی ہے کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور بلوچستان کی غیور عوام نے نام نہاد آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں