اسلام آباد: ملائشین وزیراعظم انور ابراہیم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام پہنچنے پر ملائیشیا کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کو وزیرِ اعظم ہاؤس لے جایا گیا۔
جہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ملائیشیا اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔
ملائشین وزیراعظم انور ابراہیم
پاکستان ملائیشیا دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگیا
وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر داتو سری انور ابراہیم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیرِ اعظم اپنے 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو سلامی دی۔
روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو پھول پیش کیے۔
دوسری جانب پاکستان ملائیشیاء دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگیا ۔
وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم اپنے 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کا نور خان بیس راولپنڈی پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا۔
اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو انور ابراہیم کو سلامی دی ۔ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کو پھول پیش کئے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ کامرس جام کمال خان اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ استقبال میں شریک تھے۔
ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کو پھول پیش کئے۔