پنجاب میں فوج طلب

پاک فوج کے دستوں نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد: پاک فوج کے دستوں نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے، ذرائع کے مطابق پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔
قبل ازیں اسلام آباد میں ایس سی او سمٹ کیلئے فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کا علاقے بھر میں گشت شروع ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی شرپسند کو امن و امان تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس سے قبل اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کیلئے فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس سی او سمٹ کیلئے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی، فوج ایس سی او سمٹ کے دوران اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے.
وفاقی کابینہ کی جانب سے اسلام آباد میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے
5 سے 17 اکتوبر تک فوج ضلعی انتظامیہ کیساتھ امن و امان قائم رکھنے میں معاونت کریگی
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت وفاقی کابینہ نے فوج تعینات کرنے کی منظوری دی
وزارت داخلہ نے فوج تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دی.
واضح رہے کہ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر تک پاکستان میں شیڈول ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں رکن ممالک کے سربراہان اور دیگر مندوبین کی شرکت متوقع ہے.
اس موقع پر اسلام آباد کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں