ہارٹ اٹیک سے بچائو

ہارٹ اٹیک سے بچاؤ ، نوجوانوں کے لیے چند نہایت اہم ٹپس

ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کیلئے طرز زندگی میں تبدیلی لانا نہایت ضروری ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں نوجوان ہارٹ اٹیک کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔
اس کی وجوہات میں ناقص طرز زندگی سمیت مختلف چیزیں شامل ہیں۔
اس آرٹیکل میں وہ چیزیں بتائی گئی ہیں جن پر عمل کرنے کے نتیجہ میں ہارٹ اٹیک سے بچائو ممکن ہو سکتا ہے۔
صحت مند غذا کھائیں
اپنی غذا میں پھل، سبزیاں، اناج، پروٹین سے بھرپور خوراک اور صحت مند چکنائی شامل کی جائیں، اس سے کولیسٹرول کی سطح اور ہارٹ اٹیک ہونے کا خطرہ کم سے کم ہو سکتا ہے۔
پروسیسڈ خوراک، میٹھے مشروبات اور زیادہ نمک کے استعمال سے گریز کرنے سے بھی ہارٹ اٹیک سے بچائو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
ورزش کو معمول بنائیں
ورزش کے معمول سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح اور مناسب وزن کو برقرار رکھ سکتے ہیں، ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ تک ہلکی پھلکی ورزش کی جائے، مثال کے طور پر واک، سائیکلنگ یا تیراکی کو اپنایا جا سکتا ہے۔
سگریٹ نوشی سے گریز اور الکوحل کا استعمال محدود کریں
سگریٹ نوشی اور الکوحل کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔ سگریٹ نوشی کو چھوڑنے اور الکوحل کے استعمال کو کم کرنے سے دل کی صحت بہتر بنائی جا سکتی ہے۔
تنائو پر قابو پائیں
تنائو شدید ہو جائے تو بلڈ پریشر اور ہارٹ اٹیک کے حوالے سے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ تنائو کو کم کرنے کے لیے صحت مند طریقے اختیار کئے جائیں۔ مراقبہ، یوگا اور تھراپی ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار دیتے ہیں۔
باقاعدگی سے طبی معائنہ کروائیں
اپنے طبی معالج سے باقاعدگی سے معائنہ کروانے سے بلڈ پریشر، کولیسٹرول لیول اور ہارٹ اٹیک کے لیے خطرہ بننے والے دیگر عوامل کی نگرانی کی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر کے تجویز کردہ ٹیسٹ کروائیں جن سے ابتدا میں ہی ممکنہ خطرات کی شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے۔
صحت مند وزن برقرار رکھیں
موٹاپا ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔ صحت مند خوراک اور ورزش صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مدد دینے کے علاوہ خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ذیابیطیس پر قابو پائیں
ذیابیطیس ہارٹ اٹیک کے تناظر میں ایک اہم خطرہ ہے۔ خوراک، ورزش اور ادویات (اگر تجویز کی گئی ہوں تو) سے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔
پوری نیند لیں
کم خوابی بلڈ پریشر اور ہارٹ اٹیک کے خطرات کو بڑھا سکتے ہیں، اس خطرے کو کم کرنے کے لیے روزانہ سات سے نو گھنٹے نیند ضرور لیں۔
پروسیسڈ اور ریڈ میٹ کا استعمال محدود کریں
پروسیسڈ اور ریڈ میٹ نقصان دہ چکنائی اور کولیسٹرول سے بھرپور ہوتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ پروٹین سے بھرپور غذائیں کھائیں جیسے پولٹری، مچھلی اور سبزیاں۔
دانتوں اور منہ کی صفائی کو معمول بنائیں
دانتوں اور منہ کی نامناسب صفائی کا امراض قلب سے براہ راست تعلق ہوتا ہے، چنانچہ اپنے دانتوں اور مسوڑھوں کا خیال رکھ کر ہارٹ اٹیک سے بچائو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ دانتوں کی صفائی معمول بنائیں اور اپنے دانتوں کا معائنہ اور ان کو صاف رکھنے کے لیے دندان ساز کو چیک اپ کروائیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں