کینسر کی تشخیص

کینسر کی تشخیص : علامات سے قبل ہی سرطان کا پتہ لگانا ممکن ہوسکے گا

اسلام آباد: کینسر کی تشخیص کے حوالے سے ایک بڑی پیشرفت کا امکان ہے.
اس پیشرفت کے بعد خون کے ایک ٹیسٹ سے 12 اقسام کے کینسر کی تشخیص ممکن ہوسکے گی
اس کے علاوہ یہ ٹیسٹ بیماری کی مختلف علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی اس کا پتہ لگالے گا۔
اس اہم ترین پیش رفت کے حوالے سے برطانوی سیکریٹری صحت ویس اسٹریٹنگ اس بیماری کے علاج کےلیے تیار کی جانے والی یونیورسل بلڈ اسکریننگ کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ برطانوی سیکریٹری صحت ویس اسٹریٹنگ خود بھی کینسر کی بیماری سے نبرد آزما ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں.
یہ یونیورسل بلڈ اسکریننگ حکومتی فنڈ سے پانچ سال میں تیار کی گئی ہے
یہ بھی یاد رہے کہ یہ طریقہ علاج دراصل پی سی آر ٹیسٹ کی ایک شکل ہے
اور اس سے قبل اس ٹیسٹ کو کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران بھی استعمال کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اس طریقے کے استعمال سے کینسر کی اس مہلک بیماری سے بچاؤ کے امکانات بڑھ جائیں گے.
جس کا مطلب یہ ہوا کہ اب ہزاروں جانیں بھی بچائی جاسکیں گی۔
اس موقع پر برطانوی وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے کہا کہ یہ ٹیسٹ کیلئے خون کے صرف چند قطروں کی ضرورت ہوگی.
خون کے چند معمولی قطروں کی اسکریننگ کی جائے گی تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ خدانخواستہ کہیں آپ پھیپھڑوں، مثانے یا چھاتی کے کینسر میں مبتلا تو نہیں۔
وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ کا یہ بھی کہنا تھا اس ٹیسٹ سکی مدد سے اسکین کے کئی ماہ پر محیط طویل انتظار کو بھی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر برطانوی وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے کہا کہ یہ ٹیسٹ کیلئے خون کے صرف چند قطروں کی ضرورت ہوگی.
خون کے چند معمولی قطروں کی اسکریننگ کی جائے گی تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ خدانخواستہ کہیں آپ پھیپھڑوں، مثانے یا چھاتی کے کینسر میں مبتلا تو نہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں