اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
سعودی عرب کے سرکاری اور کاروباری وفد نے وزیرخالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک اہم بیان جاری کیا گیا.
اس بیان کے مطابق راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی وفد کی ملاقات ہوئی.
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو مکمل حمایت فراہم کرے گا
اور اس تعاون کے روشن نتائج کے لیے پرامید ہیں جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔
آرمی چیف نے پاکستان کے لیے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی غیر متزلزل حمایت پر تعریف اور شکر گزاری کا اظہار کیا۔
پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی عرب کے بڑے کاروباری وفد کی آمد دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی مظہر ہے۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں۔