پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسا اس لئے متوقع ہے کیونکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی منڈی میں قیمتیں مسلسل بڑھنے کی وجہ سے پاکستان میں بھی 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ عالمی منڈی کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت 3 روپے 95 پیسے تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 14 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرے گا اور آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کی طرف سے15 اکتوبرکو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 26 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 79.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے جبکہ آئندہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں مزید بھی بڑھ سکتی ہیں۔

پاکستان میں پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لئے بنائی گئی اتھارٹی اوگرا اس حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کر کے آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں