گرم پانی کے فوائد

گرم پانی کے فوائد ، صبح اٹھنے کے بعد ایک گلاس پینا کتنا مفید ہے

عام پانی کے علاوہ گرم پانی کے فوائد بھی بے شمار ہیں، گرم پانی پینے سے بھی ہماری صحت اور جسم پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
پانی انسانی زندگی کی بقا کے لیے اہم ترین چیز ہے، اپنی روزمرہ زندگی میں ضرورت کے مطابق پانی پینے سے نہ صرف ہمارے جسم کے اندرونی اور بیرونی اعضا ٹھیک کام کرتے ہیں بلکہ ہماری صحت کو بھی بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
صبح نہار منہ پینے سے حاصل ہونے والے گرم پانی کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔
غیر ضروری اجزا ء کا اخراج
صبح نہار منہ گرم پانی کا گلاس پینے کے نتیجہ میں جسم میں موجود زہریلے مادے پسینے اور پیشاب کے ذریعے آسانی سے خارج ہو جاتے ہیں۔ گرم پانی کی وجہ سے خون کا بہائو تیز ہو جاتا ہے اور جسم سے غیر ضروری اجزاء جلد خارج ہو جاتے ہیں۔
ہاضمہ بہتر ہوتا ہے
صبح نہار منہ گرم پانی پینے کی وجہ سے نظامِ انہضام بہتر رہتا ہے۔ اس کے ذریعے معدہ اچھی طرح کام کرتا ہے جس کے باعث ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور ہمارا جسم غذائیت بھی جذب کرتا ہے۔
میٹابولزم بڑھتا ہے
گرم پانی پینے کی وجہ سے ہمارے جسم کا میٹابولزم تیز رہتا ہے اور بہتر انداز میں کام کرنا شروع کر دیتا ہے، جس کے نتیجہ میں ہمارا وزن بھی کم ہوتا ہے۔
قبض سے نجات ملتی ہے
صبح اٹھنے کے فوری بعد نہار منہ گرم پانی کا گلاس پینے کے نتیجہ میں رفع حاجت کے مسائل ٹھیک ہو جاتے ہیں اور قبض سے بھی نجات مل جاتی ہے۔
بند ناک کھلتی ہے
گرم پانی پیتے وقت ناک کے ذریعے بھاپ کو داخل کیا جائے تو الرجی اور نزلہ زکام کے باعث بند ہونے والی ناک کھل جاتی ہے۔ جس کی وجہ ہمیں راحت ملتی ہے اور تکلیف بھی کم ہو جاتی ہے۔
پانی کی کمی پوری ہوتی ہے
صبح کا آغاز اگر گرم یا ٹھنڈے پانی کا گلاس پی کر کیا جائے تو جسم میں پانی کی کمی پوری ہو جاتی ہے۔ جسمانی اعضا کا بہتر انداز میں کام کرنا جسم میں پانی کی مقدار کے پورا ہونے سے مشروط ہے۔
گلے کی سوزش ٹھیک ہوتی ہے
گرم پانی کے فوائد کے مطابقا اسے پینے سے گلے کی سوزش میں بھی بہتری آ جاتی ہے، گلے کی خراش اور تکلیف میں راحت ملتی ہے۔
خون کا بہائو بہتر ہونا
گرم پانی پینے سے خون کا بہائو تیز اور بہتر ہونے سے جسم کی رگیں نرم ہوتی ہیں جس سے جسم میں آکسیجن اور غذائیت خلیوں میں بہتر انداز میں داخل ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
منہ کی صفائی
نہار منہ گرم پانی کا گلاس پینے سے منہ میں موجود بیکٹیریا بھی فوری ختم ہوجانے سے منہ کی صفائی ہو جاتی ہے، اس سے مسوڑوں کی سوزش میں بھی کمی آتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں