سونا

سونا مزید مہنگا ، فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونا کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے سونے کی نئی عالمی قیمت 2721 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ کئی سالوں سے مسلسل جاری ہے ، جس کے نتیجہ میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں بھی سونا مسلسل مزید مہنگا ہو رہا ہے ۔

بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس کے باعث سونے کی نئی عالمی قیمت 2721 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کی یہ قیمت دنیا بھر میں اس وقت تک کی سب سے بلند ترین قیمت ہے۔ سونے کی ان مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اثر دنیا بھر کی علاقائی مارکیٹوں پر بھی پڑ رہا ہے۔

عالمی سطح پر سونا مہنگا ہونے کے نتیجہ میں ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کے نتیجہ میں ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 772 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ہفتے کے روز فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کے اضافے سے 3150 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کے اضافے سے 2700.62 روپے ہو گئی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں عالمی سطح پر معمولی کمی واقع ہوئی تھی تاہم ایک بار سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس اضافے کی نتیجہ میں سونے کی قیمتوں عالمی سطح پر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں