ہم سب کسی نہ کسی وقت اپنا وزن کم کرنے کے لیے ضرور سخت محنت کرتے ہیں تاہم وزن کب چیک کریں یہ سب سے اہم پوائنٹ ہے، اس کا علم نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بعض اوقات مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ جس وقت ہم اپنا وزن چیک کریں تو وہ وقت بھی ہمارے وزن پر اثر انداز ہوتا ہے کیونکہ اگر ایسے وقت پر وزن چیک کیا جائے جو موزوں نہ ہوں تو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔
حال ہی میں ایک مضمون میں ماہر غذائیات دیپشیکھا جین نے ایسے وقت کی نشاندہی کی ہے جس میں اگر وزن کیا جائے تو بدترین نتیجہ آپ کو مایوس کر سکتا ہے۔ یہاں ہم اس بارے میں آگاہی حاصل کرتے ہیں کہ وزن کب چیک کریں ۔
کھانے اور پینے کے بعد وزن کرنا
جب آپ وزن کرنے سے پہلے کھاتے یا پیتے ہیں تو اس سے وزن پر بڑا فرق پڑتا ہے۔ اگر وزن کرنے سے پہلے آپ کچھ اچھا کھا لیتے ہیں یا پی لیتے ہیں تو آپ کا وزن زیادہ آتا ہے کیونکہ آپ کا معدہ اب بھی خوراک کو ہضم کر رہا ہوتا ہے۔ وزن دیکھنے کے لیے یہ یقینی بنائیں کہ آپ یا تو خالی پیٹ ہوں یا ہلکا سا کھانا کھایا ہو۔
ماہواری کے دوران وزن نہ کریں
ماہر غذائیات کے مطابق ماہواری کے دوران خواتین اپنا وزن چیک کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس دوران جسم میں ہارمونل تبدیلیاں ہو رہی ہوتی ہیں جو جسم میں پانی کو برقرار رکھنے کا سبب بنتی ہیں جس سے عارضی طور پر کچھ اضافی کلو وزن بڑھ جاتا ہے اس لئے ماہواری کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد اپنا وزن چیک کریں۔
ورزش کے بعد
اکثر لوگوں کو ورزش کے بعد اپنا وزن کرنے کی عادت ہوتی ہے جو یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے وزن میں کمی کی ہے یا نہیں کی، لیکن اگر ورزش کے بعد آپ ایسا کرتے ہیں تو ایسا کرنا چھوڑ دیں کیونکہ وزن میں کمی راتوں رات نہیں ہوتی۔ دیپشیکھا وضاحت کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ آپ کے پٹھے ورزش کے بعد معمول پر آنے کے دوران پانی کو برقرار رکھتے ہیں جس کی وجہ سے وزن میں ہلکا سا اضافہ ممکن ہے۔
ان کے مطابق پہلے اپنے جسم کو معمول پر آنے کے لیے کچھ وقت دیں اس کے بعد اپنا وزن چیک کریں۔
جاگنے کے فوری بعد
جاگنے کے فوری بعد اپنا وزن چیک کرنے سے بھی پرہیز کیا جائے، اگرچہ صبح کے وقت اکثر وزن کرنے کی تجویز دی جاتی ہے لیکن اگر رات کے وقت نیند میں خلل واقع ہو جائے یا پانی پیا ہو تو وزن چیک کرنے سے گریز کیا جائے، ماہر غذائیات کے مطابق کہ اگر آپ کا جسم پھولا ہو یا پانی کی کمی محسوس ہو تو اپنے وزن کی جانچ ہرگز نہ کریں۔ اس کی بجائے جب آپ بہتر محسوس کریں تو اپنا وزن چیک کر لیا جائے۔
چھٹیوں سے واپسی کے بعد
چھٹیوں سے واپسی کے فوری بعد اپنا وزن چیک کرنا مایوس کن ہو سکتا ہے کیونکہ چھٹیوں میں ہم ضرورت سے زیادہ کھانے لگتے ہیں جس کے نتیجے میں وزن بڑھ سکتا ہے۔ اس لیے اپنے آپ کو کچھ وقت دیں۔ اس دوران اپنی ڈائیٹ اور فٹنس روٹین پر عمل کریں اور پھر بعد میں وزن چیک کریں۔
اس کے بعد سب کو آگاہی حاصل ہو گئی ہو گی کہ ہم وزن کب چیک کریں .