ملک پوڈر کے فوائد

ملک پوڈر کے فوائد ، حیران کن استعمال اور ناقابل یقین نتائج کیا ہیں ؟

ہمارا خیال ہے کہ ملک پوڈر چائے بنانے یا پھر مختلف قسم کی مخصوص غذائیں تیار کرنے میں ہی استعمال ہو سکتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے، ملک پوڈر کے فوائد بے شمار ہیں۔
حیران کن استعمال کرتے ہوئے ملک پوڈر کے فوائد سے مستفید ہوا جا سکتا ہے، آپ اس سے کیا ناقابل یقین فوائد حاصل کر سکتے ہیں، آپ کو اس آرٹیکل میں آگاہی ملے گی۔
ملک پوڈر سے ایسے کام بھی لیے جا سکتے ہیں جو کہ آپ نے کبھی سوچے بھی نہ ہوں، دانتوں کی صفائی سے لے کر چہرے کو پرکشش بنانے تک ملک پوڈر کے فوائد ان گنت ہیں۔
ملک پوڈر کے حیران کن استعمال سے حاصل کئے جانے والے ناقابل یقین فوائد یہ ہیں۔
جلد کی خشکی سے نجات پائیں:
آپ اگر محسوس کریں کہ آپ کی جلد کچھ زیادہ ہی خشک ہے تو اس خشکی سے نجات پانے کے لئے ملک پوڈر تھوڑی سے مقدار میں لے کر اسے ٹھنڈا کریں اور چہرے پر مل لیں اور آدھا گھنٹہ بعد چہرے کو دھو لیا جائے۔
فیس ماسک:
اسے بطور فیس ماسک استعمال کرنا چاہئیں تو ملک پوڈر اور پانی کو ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگا لیں، یہ فیس ماسک بیس منٹ چہرے پر لگائے رکھیں تاکہ خشک ہو جائے، بعد ازاں چہرے کو دھو کر کپڑے کے ساتھ صاف کر لیا جائے۔
شیونگ پیسٹ:
اگر شیو کرنے کے لیے آپ کے پاس شیونگ کریم یا جیل نہیں تو آپ اس کام کے لئے ملک پوڈر استعمال کر لیں، آپ کو یہ عجیب لگے گا مگر آپ پانی کے ساتھ اس کا گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور اسے بطور شیونگ پیسٹ استعمال کر لیں۔
برتنوں کی پالش:
آپ ملک پوڈر سے برتنوں کی پالش بھی کر سکتے ہیں، اس کے لئے اسے پانی میں ڈال کر لیموں یا پھر سرکہ بھی ملا لیں، اس میں اپنے سلور کے برتنوں کو آدھ گھنٹہ بھگوئیں، بعد ازاں صابن والے پانی سے دھو کر کپڑے کے ساتھ اچھی طرح خشک کر لیں۔
درد اور خارش سے نجات پائیں:
اگر آپ کو کیڑا کاٹ لے تو ملک پوڈر اور پانی کی یکساں مقدار ملا کر پیسٹ بنائیں اور ایک چٹکی نمک ملا کر متاثرہ جگہ پر لگا لیں، اس سے کیڑوں کے کاٹنے سے ہونے والی تکلیف اور خارش سے آپ کو بہت جلد نجات مل سکتی ہے۔
دانتوں کو چمکدار بنائیں:
دانتوں کو چمکدار اور مضبوط بنانے کے لئے بھی ملک پوڈر استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کے لئے برش پر تھوڑا سا پیسٹ لگائیں اور پھر اس پر ایک چٹکی ملک پوڈر چھڑک کر برش کریں، یہ انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے تاہم اسے صرف ہفتہ میں ایک بار ہی استعمال کیا جائے۔
آپ یقینی طور پر ملک پوڈر کے فوائد جان کر حیران رہ گئے ہوں گے تاہم آپ ان سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں