ہمارے جسم کا سب سے اہم حصہ ہونے کی وجہ سے ضروری ہے کہ ہم ہڈیوں کو مضبوط بنائیں ، اس کیلئے ہڈیوں کو مضبوط بنانے والی غذائیں خوراک میں شامل ہونی چاہئیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں، تاہم یہ شکایات کبھی کبھی نوجوانوں اور بچوں میں بھی سامنے آ جاتی ہیں۔
صحت مند زندگی کے لئے مضبوط ہڈیاں انتہائی ناگزیر ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی ہڈیوں کو مضبوط بنائیں ، اس کے لئے چند اہم باتوں سے آگاہی ہونا بہت ضروری ہے۔
اہم ہدایات:
اس حوالے سے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ غیر صحت مندانہ طرز زندگی آپ کی ہڈیوں کو کمزور کرنے کی بنیادی وجہ ہو سکتی ہے۔
کولڈ ڈرنک، چائے، کافی کا حد سے زیادہ استعمال اور سگریٹ نوشی ہڈیوں کو کمزور کرنے کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔
اگر آپ مضبوط ہڈیاں چاہتے ہیں تو ہڈیوں کو مضبوط بنانے والی غذائیں لازمی کھائیں اور ان ہدایات پر ضرور عمل کیا جائے۔
ہرے پتوں والی سبزیاں:
اس کے لئے آپ کو چاہئے کہ غذا میں ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں، کیونکہ ان سبزیوں میں وٹامن ڈی کافی زیادہ ہوتا ہے۔ وٹامن ڈی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
لہسن اور پیاز کا استعمال:
سلفر ہڈیوں کو مضبوط بنا کر ان کو ٹوٹنے سے بچانے میں انتہائی معاون ہوتا ہے، یہ لہسن اور پیاز میں بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے، اس لئے ان کا استعمال لازمی کریں۔
دودھ:
خالص دودھ آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار کا حامل ہوتا ہے، اس لئے دودھ زیادہ سے زیاددہ استعمال کیا جائے، بعض افراد کو دودھ پسند نہیں ہوتا ، اس لئے وہ دودھ سے بنی ہوئی اشیا استعمال کریں۔
سپلیمنٹ:
ڈاکٹر کے مشورہ سے آپ ہڈیوں کو مضبوط بنائیں، اس کے لئے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کوئی فوڈ سپلیمنٹ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، فوڈ سپلیمنٹ کے استعمال سے پہلے یقینی بنائیں کہ وہ خالص ہو بصورت دیگر نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔
کھیل کود:
ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لئے کھیل کود بہت ضروری ہے، اس سے ورزش ہوتی ہے اور یہ ہڈیوں کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے، اس لئے بچوں کو کبھی بھی کھیل کود سے نہ روکا جائے، بلکہ دن میں کوئی ایک وقت مقرر کر کے آپ بھی بچوں کے ساتھ کھیل کود میں حصہ لے کر مستفید ہو سکتے ہیں، کھیل کود میں جتنا زیادہ حصہ لیا جائے گا، اتنی ہی آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوں گی۔
ڈھوپ:
دھوپ سے جسم کو وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے جو ہڈیوں کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔ اس لئے روزانہ صبح جلدی اٹھ کر آپ کو پندرہ سے بیس منٹ تک دھوپ میں ضرور گزارنے چاہئیں۔