خوبصورتی

خوبصورتی حاصل کرنے اور برقرار رکھنے کیلئے انتہائی کارگر ٹپس

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر لڑکی اور ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئے اور اپنی اس خوبصورتی سے دوسروں کو متاثر بھی کر سکے۔
آپ نے یقینی طور پر ایسے بہت سے چہرے دیکھے ہوں گے، جن پر اگر اک نظر پڑ جائے تو پھر نظر ہٹانے کو دل نہیں کرتا۔ایسی ہی خوبصورتی حاصل کرنے کے لئے صرف چند باتوں کو اپنے معمولات زندگی میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس آرٹیکل میں راز کی وہ تمام باتیں بتائی جا رہی ہیں، جن پر عمل کر کے ہر خاتون خوبصورتی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔
پانی زیادہ پینا شروع کر دیں:
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی انسان کی جلد کی خوبصورتی کا حقیقی راز پانی زیادہ پینے میں ہی پوشیدہ ہوتا ہے۔ جتنا زیادہ پانی پیا جائے گا، آپ کا جسم اتنا ہی زیادہ ٹوکسن خارج کرے گا، جس سے جلد جوان اور چمکدار نظر آنے لگ جاتی ہے۔ جلد میں موجود نمی چہرے پر ظاہر ہو کر اس میں قدرتی چمک پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے، اس لئے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
متوازن غذا استعمال کریں:
خوبصورتی کے لئے متوازن غذا استعمال کرنا انتہائی اہم ہے، جنک فوڈ خوبصورتی کو بری طرح متاثر کرنے کا باعث بنتی ہے۔ چٹ پٹی اور تلی ہوئی چیزوں کے جلد پر بہت زیادہ مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس سے دانے نکلنا بھی شروع ہو جاتے ہیں۔
اگر آپ بھی اپنا چہرہ خوبصورت بنانا چاہتی ہیں تو آپ کو تلی ہوئی اور چکنائی والی غذائیں مکمل طور پر ترک کرنا ہوں گی۔ دن میں دو یا تین بار خوب پیٹ بھر کر کھانا کھانے کی بجائے بہتر ہے کہ کئی بار تھوڑا تھوڑا کھانا کھانے کی عادت ڈالیں۔
فٹ رہنے کو یقینی بنائیں:
ہر وقت خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کریں اور یہ بات بھی ذہن نشین رکھی جائے اس کے لئے جم جوائن کرنا ضروری نہیں ہوتا، اپنے گھر میں رہتے ہوئے بھی خود کو واک اور یوگا کی ورزش کے ذریعے فٹ رکھا جا سکتا ہے۔ جلد کو چمکدار اور صحت مند بنانے کے لئے اچھی غذا اور ورزش مل کر انتہائی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
ابٹن کا استعمال کریں:
جلد کو خوبصورت اور جاذب نظر بنانے کے لئے ابٹن لگایا جائے اور کوشش کریں کہ اسے گھر پر ہی تیار کریں، بازار سے خریدی گئی مہنگی اور کیمیکل سے تیار کردہ پروڈکٹس جلد کو خوبصورت بنانے کی بجائے خراب کرتی ہیں۔
بیسن، دودھ اور ہلدی کو ملا کر پیسٹ بنا لیا جائے، گھر میں تیار کر کے اس ابٹن کو استعمال کریں اور چہرہ خوبصورت بنائیں۔ جلد کو نمی پہنچانے کے لئے دہی کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
گلابی رنگت:
یہ تمام چیزیں جو اوپر بتائی گئی ہیں، رنگت کو سرخ و سفید بنانے میں انتہائی معاون ثابت ہوتی ہیں، تاہم اگر آپ گلابی رنگت مزید واضح کرنا چاہئیں تو اس کے لئے ہلکا گلابی میک اپ بھی کیا جا سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں