ذیابیطس

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے نئی تحقیق کے مطابق مفید غذائیں کون سے ہیں ؟

کم کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے فائدہ مند قرار دی گئی ہیں کیونکہ بیٹا خلیات انسولین کی پیداوار کر کے اسے خارج کرتے ہیں جو خون میں شوگر کو منظم رکھتی ہے۔
حال میں ہی ہونے والی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کم کاربوہائیڈریٹ والی خوراک ٹائپ 2 ذیابیطس والے بالغوں کو بلڈ شوگر کا بہتر کنٹرول حاصل کرنے اور ذیابیطس کی ادویات کو کم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کرتی ہے۔

اینڈو کرائن سوسائٹی کے جرنل آف کلینیکل اینڈو کرائنولوجی اینڈ میٹابولزم میں شائع ہونے والے اس مطالعہ میں محققین نے کہا کہ زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی خوراک کے مقابلے میں، کاربوہائیڈریٹ کی محدود مقدار نے 12 ہفتوں کے ٹرائل کے دوران لبلبے میں موجود بیٹا سیلز کے کام کو پہلے سے بہت بہتر بنایا۔

بیٹا خلیات انسولین کو تیار اور خارج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو خون میں شوگر کو منظم کرنے میں بہت زیادہ معاون ثابت ہوتے ہیں۔اس نئی تحقیق کے مطابق کم کارپو ہائیڈریت پر مبنی غذائیں ذیابیطس کے مریضوں کے مریضوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔

برمنگھم کی یونیورسٹی آف الاباما میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم اور مطالعے کے متعلقہ مصنف ماریان یورچیشین نے بتایا کہ بیٹا سیل کی ناکامی ٹائپ 2 ذیابیطس کی نشوونما کے لیے ذمہ دار ہوتی ہے لہذا اس کو مستحکم کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ بیٹا سیل کو مضبوط بنا کر مریضوں کو صحت مند زندگی گزارنے کا موقع دیا جا سکے۔

اس لئے شوگر کے مریضوں کو ایسے غذائیں زیادہ استعمال کرنی چاہئیں.

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں