قلیل مدتی چہل قدمی

قلیل مدتی چہل قدمی صحت کے لیے کتنی مفید، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

حال میں ہی کی گئی ایک تحقیق کے مطابق صرف 10 سیکنڈ دورانیہ کی قلیل مدتی چہل قدمی بھی آپ کی صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔
یونیورسٹی آف میلان میں کی جانے والی اس نئی تحقیق میں معلوم ہوا کہ جب لوگ خود کو آرام پہنچانے کے لیے وقفے وقفے سے صرف 10 سے 30 سیکنڈ کی چہل قدمی کرتے ہیں تب وہ مسلسل چلنے کے مقابلے میں زیادہ توانائی کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں اور جسم میں موجود کیلوریز بھی زیادہ جلا رہے ہوتے ہیں۔

حال میں کی جانے والی اس تحقیق میں شریک رضا کاروں نے مطالعے کے دوران مختلف دورانیے کی چہل قدمی کی، اس مشق میں کئی منٹ کے وقفوں کے بعد چھوٹی چھوٹی چہل قدمی اور چار منٹ تک کی لمبی واک بھی شامل تھی۔

ماہرین کو اس تحقیق کے دوران کئے جانے والے مطالعے میں معلوم ہوا کہ ایک جیسا فاصلہ طے کیے جانے کے باوجود یہ ‘مائیکرو واک’ طویل مدت کی واک کے مقابلے میں 60 فی صد تک توانائی استعمال کرتی ہیں۔ اس طرح زیادہ توانائی کا استعمال کی جاتی ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ زیادہ کیلوریز جلائی جا رہی ہوتی ہیں۔

پروسیڈنگز آف دی رائل سوسائٹی بی جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں سربراہ منصف ڈاکٹر فرانسسکو لوسیانو اور ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ جب ہم قلیل مدت کے لیے چلتے ہیں تو اس دوران ہم زیادہ توانائی اور آکسیجن کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ کافی دیر بیٹھے رہنے کے دوران قلیل مدتی چہل قدمی کرنا ہمارے صحت کے لیے بہت بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں