قیدی وینز پر حملہ

اسلام آباد؛ پی ٹی آئی کے قید کارکنان کو چھڑانے کے لیے قیدی وینز پر حملہ

اسلام آباد: اسلام آباد؛ پی ٹی آئی کے قید کارکنان کو چھڑانے کے لیے قیدی وینز پر حملہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو مبینہ طور پر چھڑوانے کے لیے نامعلوم افراد نے قیدیوں کی وین پر حملہ کردیا اورمتعدد قیدی فرار ہوگئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ سنگجانی ٹول پلازہ کے نزدیک قیدی وینوں پر حملہ ہوا
جہاں پولیس 82 قیدیوں کو عدالت میں پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کر رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 4 ڈالوں میں سوار ملزمان نے سنگجانی ٹول پلازہ کے نزدیک قیدی وینوں پر حملہ کر دیا،
ملزمان اسلحہ، ڈنڈے سوٹوں اور پتھروں سے لیس تھے، حملے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 4 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چار گرفتار افراد کو دو گاڑیوں سمیت تھانہ ترنول، تمام حوالاتیوں اور قیدی وینز کو پولیس لائن منتقل کر دیا گیا ہے،
قیدی وینز کے ڈرائیور اور ان کے ہمراہ موجود پولیس اہلکاروں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں.
قیدی وینز پر حملہ:
تمام تر صورت حال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز بھی شروع کردیے ہیں
اور حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ سنگجانی کے علاقے میں قیدی وینوں پر 20 افراد نے حملہ کیا،
جن میں سے 4 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی دو گاڑیاں اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے
جبکہ تمام فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ بھی کی
تاہم پولیس ٹیموں نے تمام صورت حال کو انتہائی دلیری سے نمٹایا۔
ان کا کہنا تھا کہ سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی تین وینز میں ڈی چوک احتجاج کے 187 ملزمان کو اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے تین قیدی بسوں پر حملہ کیا
تاہم پولیس نے واقعے سے متعلق عینی شاہدین سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں