راولپنڈی ٹیسٹ می

راولپنڈی ٹیسٹ میچ؛ پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی

راولپنڈی ٹیسٹ میچ؛ پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی
تیسرا روز: راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری انگلینڈ نے 24 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو 42 رنز کے اضافے کے بعد ہیرک بروک 26 ے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ 3، 3، گس اٹکنسن 10، ریحان احمد 7 اور جیک لیچ 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف محض 35 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی۔
پاکستان کی جانب نعمان علی نے 6 جبکہ ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں مختصر ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب 8 رنز بناکر جیک لیچ کا شکار بنے جبکہ کپتان شان مسعود نے جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 6 گیندوں پر 23 رنز اسکور کیے اور گرین شرٹس کو 9 وکٹوں سے میچ جتوادیا۔
دوسرا روز: دوسرے روز پاکستان نے 73 رنز پر 3 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تو 99 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود کی مزاحمت جلد اختتام پذیر ہوگئی وہ 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 25، عامر جمال 14، سلمان آغا ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔
آٹھویں وکٹ کی شراکت میں نعمان علی اور سعود شکیل نے 88 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم نعمان 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نعمان علی کے بعد سعود شکیل 134 بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ زاہد محمود صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ ساجد خان 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ریحان احمد نے 4، شعیب بشیر نے 3، گس اٹکنسن نے دو اور جیک لیچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ ٹیم نے دوسری اننگز میں بیٹنگ شروع کی تاہم اوپنر بین ڈکٹ 12، زیک کرولی 2 اور اولی پوپ ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں