گیری کرسٹن

گیری کرسٹن مستعفی، جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ سے اختلافات ان کے استعفے کی وجہ بنے۔
پی سی بی اور وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے درمیان معاملات خراب ہونے کی خبریں گزشتہ روز سامنے آئی تھیں۔وہ سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کو من پسند کیٹیگری دلوانے کے خواہش مند تھے۔

ذرائع کے یہ بھی کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کے سلیکشن کمیٹی، سینٹرل کنٹریکٹس اور سپورٹ سٹاف میں من پسند افراد کو شامل نہ کرنے پر پی سی بی سے اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ پی سی بی کنٹریکٹ کے مطابق گیری ایک مہینہ چھٹیاں جبکہ 11ماہ پاکستان میں ٹیم اور کرکٹ پر کام کرنے کے پابند ہیں لیکن وہ صرف کیمپس اور سیریز کے دوران ہی پاکستان آنے پر بھی ضد کئے ہوئے تھے۔

گیری نے سپورٹ سٹاف میں ڈیوڈ ریڈ کے معاہدے کی وضاحت مانگتے ہوئے ایسا نہ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دورہ آسٹریلیا پر نہ جانے کی دھمکی دے ڈالی تھی۔ وہ سپورٹ سٹاف میں من پسند افراد کو شامل کرنا چاہتے تھے۔

ان کے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے جیسن گلیسپی کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کرتے ہوئے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ وہ وائٹ بال ٹیم کے مستعفی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی جگہ اضافی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ریڈ بال ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کو آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ روانہ ہونے کے حوالے سے بھی آگاہ کر دیا گیا، موجودہ صورت حال میں جیسن گلیسپی بطور ہیڈ کوچ اولین چوائس تھے اور آسٹریلوی ہونے کی وجہ سے ان کو ویزے کی بھی ضرورت نہیں تھی۔ وہ آسٹریلوی کنڈیشنز کا بخوبی تجربہ رکھتے ہیں، جس وجہ سے انہیں سلیکٹر عاقب جاوید پر ترجیح دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں