وقفے دے کر کھانا یا انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے دوران بعض مشروبات میٹابولزم اور چربی آکسیکرن بڑھا کر، بھوک کم کر کے اور ہائیڈریشن برقرار رکھ کر وزن کم کر سکتے ہیں۔
کیفین یا اینٹی آکسیڈنٹس پر مشتمل یہ مشروبات کیلوریز جلانے کی صلاحیت کو تیز کر کے جسم کی چربی جلانے کے عمل میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ یہاں ایسے مشروبات کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے جو انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے دوران وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
پانی
پانی ہائیڈریشن کے ذریعے تمام جسمانی افعال بشمول میٹابولزم کو مدد دیتا ہے، پانی پینے سے ہونے والا پیٹ بھرنے کا احساس بھوک پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے اور زیادہ کھانے کے لالچ میں کمی لاتا ہے، ہائیڈریٹ رہنے سے چربی کم کر نے کو مدد ملتی ہے جو کہ وزن میں کمی لانے کی کنجی ہے۔
سبز چائے
سبز چائے میں پائی جانے والی کیٹیچنز اور کیفین میٹابولزم بڑھانے اور چربی جلانے کے لیے انتہائی مفید ہوتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کیلوری جلانے کے عمل کو سپورٹ کر کے چربی کے آکسیڈیشن میں معاون ثابت ہوتے ہیں، کھانے کے درمیان یا کھانا کھانے سے پہلے سبز چائے پینا وزن کم کرنے میں مفید ہوتا ہے۔
بلیک کافی
اگر چینی یا کریم کے بغیر بلیک کافی پی جائے تو اس میں کیلوریز کم اور کیفین بھرپور ہوتی ہے جو میٹابولزم کو بڑھا کر چربی جلانے میں معاون ثابت ہوتی ہے، کیفین اعصابی نظام کو متحرک کر کے بھی چربی کے اخراج میں مدد دیتی ہے، اس سے چربی جلانے کا کام آسان ہو جاتا ہے۔
ایپل سائڈر سرکے والا پانی
ایپل سائیڈر سرکہ پانی میں ملا کر پینا خون میں شوگر کی سطح کم کرنے اور انسولین کی حساسیت بہتر بنانے میں معاون ہوتا ہے، اس وجہ سے یہ وزن کم کرنے کے لیے مفید ہے۔ ایپل سائڈر سرکہ بھوک کنٹرول کر کے زیادہ کھانے کی طلب کو بھی روکتا ہے۔
لیموں کا پانی
لیموں کے پانی میں کیلوریز کی مقدار کم اور وٹامن سی زیادہ ہوتا ہے، اس وجہ سے یہ میٹابولزم کو بڑھا کر چربی کے آکسیڈیشن کو بڑھوتری دیتا ہے۔ لیموں کا پانی خاص طور پر صبح کے وقت پینا جسم کو کثافتوں سے پاک کرنے، ہاضمہ بہتر بنانے، اپھارہ کم کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔ انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے دوران وزن میں کم کے لئے کی جانے والی کوششوں میں مدد دیتا ہے۔
ہربل چائے
پودینہ، ادرک اور کیمومائل جیسی جڑی بوٹیوں سے بنائی جانے والی چائے ہاضمے کو بہتر بنا کر اپھارہ میں کمی لاتی ہے، اس لئے یہ وزن میں کمی لانے میں مفید ثابت ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ ادرک کی چائے تھرموجینک خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں جس سے میٹابولزم فروغ پاتا ہے اس کے علاوہ پیپرمنٹ کی چائے بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔
الیکٹرو لائٹ پانی
الیکٹرو لائٹ پانی انسانی جسم میں سوڈیم، پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے ضروری معدنیات کی کمی کو پورا کرتا ہے، جو کہ انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے دوران ضائع ہوتے ہیں۔ ہائیڈریشن، توانائی کی سطح، اور میٹابولک فنکشن کو برقرار رکھنے کے لیے بھی مناسب الیکٹرو لائٹ بیلنس افادیت کا حامل ہے۔
ناریل کا پانی
ناریل کے پانی میں کیلوریز کی تعداد کم اور الیکٹرولائٹس بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتی ہیں، یہ انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے دوران ہائیڈریشن اور توانائی کی سطح کو برقرار رکھتا ہے، اس کی قدرتی شوگر ہلکی توانائی کو فروغ دیتی ہے، بھوک اور زیادہ کھانے کو روکنے کے لئے بہت مفید ہے۔