سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت 23 ججز پر مشتمل ہو گی، ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے بل قومی اسمبلی میں جمعے کو پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
وفاقی حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس سمیت 23 ججز پر مشتمل ہو گی ۔
اس حوالے سے وفاقی حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی میں بل جمعے کو پیش کیے جانے کا قومی امکان ہے، ججز کی تعداد بڑھانے کا بل وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز میں اضافے کے حوالے سے بل نجی کارروائی کے دن وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور بیرسٹر دانیال چودھری کی طرف سے پہلے ہی پیش کیا جا چکا ہے۔
اب سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز میں اضافے کے حوالے سے بل کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے موجودہ جاری اجلاس میں جمعے تک کی توسیع کی گئی ہے۔
ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج ختم ہو جانا تھا جبکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم پر بھی وفاقی حکومت کی طرف سے مشاورت جاری ہے۔