کراچی کی طالبات

کراچی کی طالبات کا کارنامہ، ایکسپائری پر رنگ تبدیل کرنے والی پیکجنگ متعارف

جدید دوا کی منفرد پیکجنگ متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ کراچی کی طالبات نے روبوٹک میڈیسن ریمائنڈر بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف فارمیسی کے زیر اہتمام مختلف یونیورسٹیوں کے دو سو سے زائد طلبہ نے صحت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ماحولیاتی پائیداری، تکنیکی ترقی جیسے منصوبے سمیت مختلف سائنسی مقابلوں میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

جامعہ کراچی میں فارمیسی سائنس کلب کے زیر اہتمام ہیلتھ کیئر سیکٹر کی خدمات کے اعتراف کیلئے خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کے مختلف سیشنز میں فارمیسی کے طلبہ کو جدید تحقیق، فارمیسی پریکٹس کے حوالے سے آگاہی، ادویات کی حفاظت اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال بارے آگاہی دی گئی جبکہ فارمیسی کی نئی تکنیکوں اور ان کے استعمال کے بارے میں تربیت بھی دی گئی۔

ورلڈ فارماسسٹ ڈے کی مناسبت سے مباحثے اور سائنسی مقابلے بھی کرائے گئے، جن کی سرپرستی ڈاکٹر ثنا سرفراز نے کی۔ اس کا مقصد فارماسسٹ کی صحت عامہ کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ کو فارمیسی کے پیشے کے حوالے سے آگاہی دینا تھا۔

طلبہ نے صحت کے مسائل میں کمی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فارما کینوس کی جانب سے طلبہ نے پیکجنگ ڈیزائن میں بھی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کیں ، اس منفرد پیکجنگ کے ذریعے دوائی کی ایکسپائری وقت سے قبل کلر کی صورت میں معلوم ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ پوسٹر مقابلے بھی کروائے گئے۔ فیکلٹی آف فارمیسی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر حارث شعیب نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی طالبات کے یہ کارنامے مستقبل کے صحت کے نتائج پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں