شہریوں کے لیے خوشخبری

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے خوشخبری

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے خوشخبری
ذرائع کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی ہے
اب پاکستانی شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے. پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا.
قبل ازیں شہری صرف اپنے شناختی کارڈ کے ضلع سے ہی پاسپورٹ بنواسکتے تھے.
پاسپورٹ رولز میں ترمیم سے بہت سے ایسے شہریوں کو فائدہ ہوگا، جو دوسروں اضلاع میں سکونت اختیار کرچکے ہیں.
ایسے شہریوں کو محض پاسپورٹ بنوانے کیلئے دوسرے شہروں کا ناصرف سفر کرنا پڑتا تھا
روایتی طور پر کئی کئی چکر بھی لگانا پڑتے تھے.
لیکن نئی ترمیم سے اب پاکستانی شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں