اسٹاک ایکسچینج

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس تاریخ ساز حد تک جا پہنچا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انتہائی مثبت کاروباری رجحان کی وجہ سے نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
گزشہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جو کہ ریکارڈ ساز بھی رہی۔

1100 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ اکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 16پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام انتہائی مثبت زون میں ہوا تھا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1893 پوائنٹس اضافے کیساتھ 90 ہزار 859 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اس حوالے سے دیکھا جائے تو سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کاروبار انتہائی مثبت زون میں چل رہا ہے، جس کی وجہ سے ہنڈرڈ انڈیکس ہر روز بلند سے بلند سطح پر ٹریڈ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے.

اس کے ساتھ ساتھ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اس حوالے سے کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے مہنگی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے مہنگی کی وجہ سے انٹر بینک میں ڈالر 277.70 روپے سے بڑھ کر 277.77 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں