ماہرین صحت کے مطابق وزن کمی کی سرجری بالغوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا بہترین انتظام کرنے میں بھرپور مدد فراہم کرتی ہے۔
ایک حالیہ مطالعے کے دوران یہ پایا گیا کہ شدید مٹاپے کے شکار نوعمروں میں وزن کمی کی سرجری طویل مدتی صحت کے فوائد کا باعث بن کر سامنے آ سکتی ہے۔
ماہرین صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزن کم کرنے والی سرجری بالغوں میں ٹائپ 2ذیابیطس کا بہترین انتظام کرتی ہے، یہ نتائج ایک 18 سال پر مبنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے 29 ملین ڈالرز فنڈڈ کردہ مطالعے کے دوران پائے گئے۔
یہ مطالعہ حال میں ہی نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوا ہے، جس میں محققین نے یہ بھی کہا ہے کہ بعض ادویات اور سرجری کے طریقوں کے فائدہ مند اور خطرات کے بارے میں بھی جاننا ازحد ضروری ہوتا ہے کیونکہ وہ شدید مٹاپے کے شکار نوجوانوں کی مدد کر بھی سکتے ہیں یا نہیں۔
اس مطالعہ کے پرنسپل تفتیش کار اور شکاگو کے لوری چلڈرن اسپتال کے سرجن ان چیف ڈاکٹر تھامس انگے کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ضروری ہیں کیونکہ نوعمروں میں شدید مٹاپے کے موثر علاج کے اختیارات نایاب ہیں لیکن ناممکن نہیں۔
تاہم اگر صحیح سرجری کے ذریعے علاج کروایا جائے تو کئی طویل مدتی فوائد بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ نتائج ان کے معالجین اور خاندانوں کے لیے بہت انمول ہیں جو مٹاپے کا سامنا کرنے والے نوعمروں کی مدد کرنے کے طریقوں پر غور کرتے ہیں، اس لئے انہیں سرجری کے طریقوں کے فائدہ مند اور خطرات کے بارے میں بھی لازمی جانکاری ہونی چاہئے۔