کھجور

کھجور غذائیت سے بھرپور پھل، صحت مند ہاضمے کو فروغ دینے میں معاون

کھجور دنیا کے کئی علاقوں میں پائی جاتی ہے، اس میں موجود پوٹاشیم جسم میں سیال کے توازن کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
مختلف اقسام کی کھجوروں کی خصوصیات بھی منفرد ہیں جو ان کی شکل، ذائقہ، محل وقوع اور ساخت پر منحصر ہوتی ہیں۔ کھجوریں حل پذیر ریشہ میں انتہائی مالا مال ہونے کی وجہ سے آنتوں کی حرکات اور صحت مند ہاضمے کو فروغ دینے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہیں۔

یہ کیروٹینائڈز، پولیفینولز اور فائٹوسٹیرولز جیسے مرکبات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے دماغی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہیں۔ یہ مرکبات دماغ میں سوزش کو کم کر کے نیورو ڈیجنریٹو بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق کھجور کا عرق سوزش کو کم کرنے میں بھی معاون ہے، اس کا حمل کے دوران استعمال مکمل غذائیت فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔ اس کے غذائی ریشے صحت مند ہاضمے کو فروغ دے کر قبض سے بچاتے ہیں۔ ان میں ضروری وٹامنز اور معدنیات جیسا کہ آئرن، پوٹاشیم، اور فولک ایسڈ پائے جاتے ہیں جو کہ ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ غذائیت سے بھرپور یہ پھل کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی بہت معاون ہے، اس میں پائے جانے والے غیر حل پذیر ریشے ”بیٹا ڈی گلوکین” کینسر کے خلیات کی بڑھوتری اور پھیلائو کو روکنے کا کام کرتے ہیں۔ یہ گلوکوز کے میٹا بولزم اور انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے کی صلاحیت ب بھی رکھتی ہیںَ

اس کے علاوہ یہ گردوں کے افعال کو بہتر بنا کر ہڈیوں کی ترقی اور طاقت میں بھی معاونت کرتی ہیں، ان میں موجود پوٹاشیم جسم میں سیال کے توازن کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جو اعصابی اشاروں کی موثر ترسیل کے لیے بہت زیادہ اہم ہے۔

کھجور کو کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے، ناشتے میں یہ قدرتی مٹھاس اور ریشہ شامل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اس کے علاوہ باقاعدہ کھانا نہیں کھانا چاہتے تو یہ ایک اچھا انتخاب ثابت ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ جسم کو توانائی فراہم کرنے میں بھی مددگار ہوتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں