تیل و گیس

تیل و گیس کی یومیہ پیداوار کے حوالے سے ملک میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ

پاکستان میں جولائی سے اکتوبر تک تیل و گیس کی فروخت 5.18 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 2 فیصد زائد رہی۔

پٹرولیم انفارمیشن سروسز کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 31 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کو ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 65582 بیرل ریکارڈ ہوئی جبکہ پیوستہ ہفتے یومیہ پیداوار 64467 بیرل رہی۔ گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2737 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ ہوئی جو کہ پیوستہ ہفتے کی یومیہ پیداوار 2694 ایم ایم سی ایف ڈی سے دو فیصد زائد ریکارڈ کی گئی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 5.18 ملین ٹن ریکارڈ ہوئی، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 2فیصد زائد رہی ہے۔ اس حوالے سے دیکھا جائے تو تیل و گیس کی یومیہ پیداوار میں 2 فیصد جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے حساب سے پہلی سہ ماہی میں فرانس، جرمنی اور دیگر مغربی یورپی ممالک کو برآمدات سے 1.165 ارب ڈالرز حاصل کئے گئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی برآمدات سے 16.23 فیصد زائد ریکارڈ کئے گئے۔ ان ملکوں سے درآمدات پر 496.34 ملین ڈالر خرچ کئے گئے جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی درآمدات سے 40.67 فیصد کم رہے۔

علاوہ ازیں کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں 37 فیصد کم ریکارڈ ہوئی، 31 اکتوبر تک فیکٹریوں میں 4291000 گانٹھیں لائی گئیں تھیں جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والی6794000 گانٹھوں سے 37فیصد کم رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں