بلڈ پریشر میں کمی

بلڈ پریشر میں کمی لانے کیلئے روزانہ صرف پانچ منٹ کی ورزش انتہائی مفید قرار

تحقیق کے مطابق دوڑنا یا گھر کی صفائی کرنے جیسی سرگرمیاں اپنے اندر بڑے مفاد رکھتی ہیں اور بلڈ پریشر میں کمی لانے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہیں۔
حال میں ہی کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ صرف پانچ منٹ کی ورزش کو اگر معمول بنا لیا جائے تو یہ بلڈ پریشر میں کمی لاتے ہوئے قلبی مسائل سے بچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ طرز زندگی میں لائی جانے والی معمولی سی تبدیلیاں جیسے کہ پانچ منٹ ٹی وی دیکھنے کے بجائے پانچ منٹ دوڑ لگانا، قلبی صحت کو بہت سے مسائل سے بچانے کے لئے کافی ثابت ہو سکتا ہے۔

تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج بتاتے ہیں کہ رقص کرنا، دوڑ لگایا یا صفائی کرنے جیسی سرگرمیاں اپنے اندر بہت زیادہ فائدہ رکھتی ہیں۔ اس تحقیق میں یونیورسٹی کالج لندن اور یونیورسٹی آف سڈنی سے تعلق رکھنے والے محققین نے 14 ہزار 761 افراد کا بڑی باریک بینی سے مطالعہ کیا۔
ان افراد نے ایکٹیویٹی ٹریکر پہنے ہوئے تھے تاکہ روز مرہ کی حرکات اور بلڈ پریشر کے درمیان تعلق کا تسلسل کے ساتھ جائزہ لیا جا سکے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ 24 گھنٹوں میں لوگوں نے اوسطا سات گھنٹے کے قریب سو کر گزارے، دس گھنٹے بیٹھے رہنے جیسے سست رویے جیسے عمل میں گزارے، تین گھنٹے کھڑے ہو کر، ایک گھنٹہ ہلکی رفتار جبکہ ایک گھنٹی تیز رفتاری کے ساتھ چل کر گزرے جبکہ صرف 16 منٹ ایسی ورزش کر کے گزارے جس سے ان کے دل کی دھڑکنیں بڑھ گئیں۔

تحقیق کے نتیجہ میں معلوم ہوا کہ دل کی دھڑکن بڑھانے والی پانچ منٹ کی اضافی ورزش جیسے کہ سیڑھیاں چڑھنا، دوڑنا یا سائیکل چلانا بلڈ پریشر میں کمی لانے کے لئے سب سے مفید سرگرمی ثابت ہوئی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں