ایک نئی تحقیق کے مطابق دوران حمل وٹامن ڈی سپلیمنٹ لینے والی خواتین کے بچے مضبوط ہڈیوں کے حامل ہوتے ہیں۔
حال میں ہی کی جانے والی تحقیق کے نتائج محققین کی طرف سے امریکی جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن کے تازہ شمارے میں شائع کئے گئے ہیں۔
برطانیہ میں ہونے والی اس نئی تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ دوران حمل وٹامن ڈی سپلیمنٹ لینے والی خواتین کے بچے مضبوط ہڈیوں کے حامل ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ وٹامن ڈی سپلیمنٹ ان کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔
ساتھمپٹن یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جن بچوں کی ماں نے حاملہ ہونے پر وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس استعمال کئے، ان بچوں کی ہڈیاں 7 سال کی عمر میں مضبوط اور گھنی ہو جاتی ہیں ان بچوں کی نسبت جن بچوں کی مائوں نے حمل کے دوران وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس استعمال نہیں کئے۔
اس حوالے سے حال میں ہی ہونے والی تحقیق کے سرکردہ محقق ڈاکٹر ربیکا مون کا کہنا ہے کہ بچوں کی ہڈیوں کی صحت کے حوالے سے ایک اہم آغاز ثابت ہو سکتا ہے جو کہ زندگی بھر قائم رہ سکتا ہے اور اس کے بچون کے زندگی پر بہت مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
برطانوی یونیورسٹی میں بچوں کی صحت کی کلینکل لیکچرر ریبیکا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ابتدائی اقدام صحت عامہ کی ایک اہم حکمت عملی کی نمائندگی کا حامل ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے اور بعد کی زندگی میں آسٹیو پوروسس اور فریکچر جیسے حالات کے خطرے کو بڑی حد تک کم کر دیتی ہے۔