ایک نئی تحقیق میں ایک آسان اور سادہ عمل کا انکشاف ہوا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے والدین بچوں کو ذیابیطس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں دیکھا جائے تو تقریبا 85 فیصد بچے روزانہ اضافی شکر کھاتے ہیں، اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک آسان اور سادہ عمل کر کے والدین اپنے بچوں کو ذیابیطس سے نہ صرف بچاسکتے ہیں، بلکہ بچے سالوں بعد بھی اس سے محفوظ رہیں گے۔
سائنس کے ایک جریدے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق سے حاصل کئے جانے والے نتائج کے مطابق جن بچوں کے والدین بچوں کو زندگی کے پہلے دو سالوں میں شوگر سے دور رکھنے میں کامیاب رہتے ہیں ان میں زندگی بھر ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی شرح بہت زیادہ حد تک کم رہتی ہے۔
اس تازہ مطالعہ کے نتائج کے مطابق یہ اثر مضبوط رہتا ہے یہاں تک کہ اگر بچے دو سال کے ہونے کے بعد بھی زیادہ چینی استعمال کرنا شروع کر دیں تو بھی ایسے بچوں میں ذیابیطس کا خطرہ کم ہی رہتا ہے۔
صحت عامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا 85 فیصد بچے روزانہ اضافی شکر استعمال کرتے ہیں۔ اس حوالے سے دیکھا جائے و شیر خوار بچوں کے لیے زیادہ شکر والی میٹھی دہی اور بچوں کے کھانے کے سیرئیلز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ چھوٹے بچوں کے لیے اضافی شکر والی ٹافیاں، پیسٹری اور مشروبات شامل ہیں جو کہ بچے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں، ان کنٹرول کر کے والدین بچوں کی صحت کو مضبو ط بنا سکتے ہیں۔