نیند کی گولیوں

نیند کی گولیوں سے بھی زیادہ موثر پھل کون سے ہیں، انتہائی اہم معلومات

مصروف ترین زندگی سے تنائو اور اضطراب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے نوجوان اور بوڑھے دونوں کے لیے اکثر نیند کی گولیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

ویب سائٹ سری لائیو کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق نیند کے ماہر ڈاکٹر مائیکل بریس جن کو عرف عام میں نیند کا ڈاکٹر بھی کہتے ہیں انہوں نے نیند کی گولیوں سے بھی زیادہ جلد نیند لانے کے طریقہ کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر مائیکل بریس کا کہنا ہے کہ آج کے مصروف معمولات کے ساتھ تنائو اور اضطراب میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے نوجوان اور بوڑھے دونوں کو اکثر نیند کے لئے گولیوں کی ضرورت پڑتی ہے۔

نیند کے حوالے سے ڈاکٹر مائیکل بریوس کیلے کو ایک جادوئی پھل سمجھتے ہیں جو بہت جلدی نیند لے آتا ہے۔ ان کے دعوی کے مطابق سونے سے پہلے کیلا گولیوں سے بہتر اور جلد نیند لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ڈاکٹر بریوس نے اس بارے میں واضح کیا ہے کہ جبکہ لوگ عام طور پر یہ مانتے ہیں کہ کیلے صبح کے وقت توانائی فراہم کرتے ہیں تو اس تناظر میں ان کا استعمال رات کو مختلف فوائد فراہم کرتا ہے۔اسی لئے ڈاکٹر نے کیلے کو قدرتی نیند کی گولیکہا ہے کیونکہ ان میں میگنیشیم بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر بریوس نے نیند کے لیے فائدہ مند دیگر پھلوں کے بھی نام سے بھی آگاہ کیا ہے، ڈاکٹر کے مطابق کیلے کے بعد کیوی نیند کیلئے بہت زیادہ موثر پھل ہے کیونکہ یہ دماغ میں سیروٹونن کو بڑھاتا ہے، یہ ایک پرسکون ہارمون ہے جو سونے سے پہلے آرام لانے میں بہت زیادہ مدد فراہم کرتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں